چوہدری پرویزالہیٰ کی پنجاب کابینہ، کس وزیر کو کون سی وزارت ملی، قلمدانوں کی تفصیل سامنے آ گئی

لاہور (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کی کابینہ میں نامزد وزراء کے لیے محکموں کی حتمی منظوری دے دی ہے، محسن لغاری وزیر خزانہ پنجاب، تیمور ملک وزیر کھیل اور کلچر ہوں گے۔ کابینہ میں راجہ یاسر کو وزیر آئی اور ہائر ایجوکیشن مقرر کیا گیا ہے جبکہ انصار نیازی لیبر کے صوبائی وزیر ہوں گے۔ راجہ بشارت وزیر کو آپریٹو اور پراسیکیوشن جبکہ شہاب الدین وزیر لائیو اسٹاک پنجاب ہوں گے۔

پرویز الہیٰ کی کابینہ میں منیب چیمہ کو ٹرانسپورٹ کی وزارت دی گئی ہے اور مراد راس کو وزیر تعلیم پنجاب کا قلمدان دیا گیا ہے، یاسمین راشد وزیر صحت، خرم ورک وزیر پارلیمانی امور، ہاشم ڈوگر وزیرداخلہ پنجاب و جیل خانہ جات،آصف نکئی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،علی شاہ وزیرکمیونی کیشن اینڈورکس، نوابزادہ منصور خان وزیر ریونیو پنجاب، جہانیاں گردیزی کو وزیر زراعت پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔عمران خان کی جانب سے دی گئی منظوری کے مطابق غضنفرعباس وزیرسوشل ویلفیئر، لطیف نذر وزیرمعدنیات، حسنین دریشک وزیرخوراک و توانائی، محمود الرشید وزیربلدیات، میاں اسلم اقبال وزیرہاؤسنگ، علی عباس شاہ وزیرجنگلات پنجاب، عمرچیمہ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ہوں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close