فیصلے کی گھڑی آ گئی، الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت کی درخواست پر کارروائی شروع کر دی

اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ ق انٹرا پارٹی انتخابات کو رکوانے کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں چوہدری شجاعت حسین کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت 4 رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن 10 اگست کو شیڈول ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین نے بطور پارٹی سربراہ انٹرا پارٹی انتخابات کوچیلنج کیا تھا۔

آج مسلم لیگ ق کی مرکزی مجلس عاملہ نے چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جبکہ کامل علی آغا اور لاہور اجلاس میں شریک افراد سے لاتعلقی کا اظہار بھی کیا گیا۔مجلس عاملہ نے پارٹی سربراہ کی ہدایت کے بغیر اجلاس کرنے پر ان افراد کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا اور چوہدری شجاعت حسین اور طارق بشیر چیمہ کی برطرفی کی شدید مذمت کی۔اجلاس میں کامل علی آغا کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس سے متعلق (ق) لیگ کے جاری اعلامیے میں پرویز الٰہی کا نام تک نہیں لیا گیا۔خیال رہے کہ وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر ق لیگ میں پھوٹ پڑ گئی ہے اور پرویز الہی نے چوہدری شجاعت کی مخالفت کے باوجود تحریک انصاف کی حمایت کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close