اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت فارن فنڈنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے گی،بغیر کسی شک کے ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی فارن ایڈڈ پارٹی ہے، عمران خان کئی دہائیوں سے ایمانداری، احتساب اور شفافیت کے نام پر لوگوں کو دھوکا دے رہے ہیں۔جمعرات کو اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ حکومت فارن فنڈنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے گی،
بغیر کسی شک کے ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی فارن ایڈڈ پارٹی ہے، عمران خان کئی دہائیوں سے ایمانداری، احتساب اور شفافیت کے نام پر لوگوں کو دھوکا دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی 8 سال حیلوں بہانوں سے فیصلے کو تاخیرکا شکار کرتے رہے۔وزیراعظم نے کہاکہ پی ٹی آئی نے فیصلے کو رکوانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 9پٹیشنز دائر کیں، فیصلے کو50بار التوا میں ڈالنے کیلئے جھوٹے بیان حلفی جمع کروائے گئے۔انہوں نے کہاکہ بغیر کسی شک کے ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی فارن ایڈڈ پارٹی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں