الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں کالعدم قرار۔۔؟ پی ٹی آئی نے امیدیں لگا لیں

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ پی ڈی ایم کے آلہ کار بن چکے ہیں۔فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر کو پی ڈی ایم کا آلہ کار قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عجلت میں دو فیصلے سنائے، ریفرنس حکومت کو بھیجنے کی بات بعد میں فیصلے میں شامل کی گئی۔

 

 

تحریک انصاف کے رہنما نے امید ظاہر کی کہ عدالت الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم کر دے گی۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے بھی الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کا ذیلی ادارہ بن چکا ہے، جن لوگوں کو غیر ملکی بنایا جا رہا وہ تمام لوگ پاکستانی ہیں، جب معاملہ عدالت پہنچے گا تو کلین چٹ مل جائے گی۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی جانب سے ریڈ زون میں داخل ہونے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے سے متعلق بیان پر اسد عمر نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کو بڑھکیں مارنے کا بڑا شوق ہے، وہ ایسی باتیں کرتے رہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close