حکومت نے بجلی کے بلوں میں ٹیکسز واپس لینے کی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء عابد شیرعلی نے کہا ہےکہ بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کو ریورس کررہے ہیں، عوام آئندہ چند دنوں میں اچھی خبر سنیں گے، عمران خان نے کینسر کے مریضوں کی تصاویر دکھا کر پیسہ جمع کیا اور پھر اس پیسے پر سیاست کی۔ انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پتا چلا کہ پی ٹی آئی دھرنوں کیلئے پیسا کہاں سے آیا تھا۔

 

عمران خان نے مذموم سیاسی ارادوں کیلئے کشمیر بیچ دیا ہے، اب یہ بھی پتا چل گیا کہ علیمہ باجی کیسے ڈاکو بنی دونوں بہن بھائی ڈاکو ہیں، ان جائیدادیں ملک سے باہر ہیں۔انہوں نے کہا کہ عارف علوی کو ایوان صدر سے باہر نکالنا ہوگا کیونکہ یہ چوروں کا سرغنہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ چند دنوں میں اچھی خبر سنیں گے، بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کو ریورس کررہے ہیں۔عمران خان نے کینسر کے مریضوں کی تصاویر دکھا کر پیسہ جمع کیا اور پھر اس پیسے پر سیاست کی۔ اسی طرح وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر سفر کی تصاویر شیئر کر تے ہوئے کہاہے کہ ’’فارن ایجنٹ‘‘کی ’’فارن ایڈڈ‘‘پارٹی کے ہیلی کاپٹر کے چند مناظر۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ فارن ایجنڈے کے مطابق ملک میں فتنہ، فساد، انتشار پھیلانے کے لئے استعمال ہوتا ہے تاکہ پاکستان کی معیشت جو اِس نے تباہ کی ٹھیک نہ ہو۔

 

انہوں نے کہاکہ مہنگائی جو اِس نے کی کم نہ ہو اور نوجوانوں کو روزگار جو اِس نے چھینا نہ ملے لیکن اِس فارن ایجنٹ کا فارن فنڈڈ ہیلی کاپٹر سیلاب زدگان کا دکھ بانٹنے کے لئے استعمال نہیں ہوسکتا۔ انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا، بلوچستان، پنجاب، سندھ نہیں جاسکتا کیونکہ جہاں لوگ جاں بحق ہوجائیں وہاں بشری بی بی جانے نہیں دیتی اور نہ فارن فنڈر اور ایجنڈا اجازت دیتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close