اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لیے دوست ملکوں نے رعایتیں دینے کا آغاز کر دیا ہے۔ عوام جمہوریہ چین نے پاکستان کو ایک سال کے لیے 2 ارب ڈالر کا قرضہ آگے بڑھا دیا ہے اور اب تک مجموعی طور پر چین پاکستان کو 4.3 ارب ڈالر کا قرض دے چکا ہے جس میں 2.3 ارب ڈالر تجارتی قرضے بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت میں تقریباً تین ماہ کے بعد نمایاں بہتری کے آثار ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں،
آئی ایم ایف نے قرض کیلئے دوست ممالک چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے مالی معاونت کی یقین دہانی حاصل کرنے کی شرط رکھی تھی جسے پاکستان نے پورا کرنا شروع کر دیا ہے جس کے بعد اہم پیش رفت کے طور پر چین نے سب سے پہلے مالی تعاون کی یقین دہانی کرا دی اور پاکستان کے سکڑتے ہوئے زرمبادلہ ذخائر کو سہارا دینے کے لیے سیف ڈپازٹ کی مد میں 2 ارب ڈالرز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں