اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزارت خزانہ نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی طرف سے عائد کی گئی ایک اور شرط پوری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15دنوں بعد ردوبدل کرنے کا فیصلہ تبدیل کیے جانے کاامکان ہے جس کے بعد یہ فیصلہ ہفتہ وار بنیادوں پر کیا جاسکتا ہے۔اس حوالے سے دستیاب معلومات کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی مدت کا تعین ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا اثر عوام کو منتقل کیا جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں