پولیس اہلکاروں کے لیے بڑی خبر، وزیراعلی پنجاب کا پولیس شہدا کی بیواؤں کی پنشن میں اضافے کا اعلان

لاہور (آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی نے پولیس شہدا کی بیواؤں کی پنشن میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کے شہدا ہمارے ہیروہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جانی چاہیں۔وزیراعلی چوہدری پرویزالہی نے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پنجاب پولیس کے جوانوں نے اپنی قیمتیں جانیں دے کر صوبے کا تحفظ کیا۔ چوہدری پرویزالہی نے پنجاب پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہدا ہمارے ہیروہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جانی چاہیں۔

وزیراعلی پنجاب نے آئی جی پنجاب کو شہدا کے اہل خانہ کی مکمل دیکھ بھال کی ہدایت دی ہے اور شہدا کی بیواوں کی پینشن میں اضافے کا بھی اعلان کیا ہے۔ وزیراعلی چوہدری پرویزالہی نے مزید کہا کہ شہدا کے اہل خانہ کی دیکھ بھال سب کا فرض بنتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close