لاہور (پی این آئی) پنجاب اسمبلی میںن لیگ کے رکن جلیل احمد شرقپوری کے استعفے سے خالی ہونےوالی نشست پر پی ٹی آئی کا ٹکٹ ابو بکر شرقپوری کو جاری کر دیاگیا ہے۔ اس حلقے سے 2018ء کے عام انتخابات کے دوران مسلم لیگ ن کے امیدوار جلیل احمد شرقپوری نے 30 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار جہانزیب راؤ نے 27 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے اور دوسرے نمبر پر رہے تھے۔
ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی جلیل احمد شرقپوری نے وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب سے ایک روز قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے انہیں ابو بکر شرقپوری کو ٹکٹ جاری کیا، اس موقع پر سابق رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری بھی موجود تھے۔ جن کی درخواست پر ابوبکر شرقپوری کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔پی پی 139 میں الیکشن کمیشن کے شیڈول مطابق حلقے میں پولنگ 11ستمبر کو ہوگی۔ ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں