شیخ رشید کی چیخیں نکل گئیں

اسلام آباد (پی این آئی) داخلہ امور کے سابق وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ 13پارٹیوں نے عمران خان اور اس کی پارٹی پی ٹی آئی کو ہدف بنایا ہوا ہے۔ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومتی اتحاد کا مسائل حل کرنے کی بجائے عمران خان کو نااہل کرنے پر زور ہے۔ حکومتی اتحاد کا مسائل حل کرنے کی بجائے گرفتاریوں اور مقدمات پر زور ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ نواز شریف اور فضل الرحمٰن بھی انتقامی آگ پر پیٹرول ڈال رہے ہیں، پی پی پی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ حکومتی اتحاد نہ عوام میں جانے، نہ الیکشن کرانے اور نہ مسائل حل کرانے کے قابل ہے۔شیخ رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد نے 100 پریس کانفرنسوں کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے، الیکشن کمیشن کا بھونڈا فیصلہ سپریم کورٹ میں جانے کے ساتھ ہی دفن ہو جائے گا۔ شیخ رشید کے اس طرح کے ٹویٹس کے حوالے سے ان کے سیاسی مخالفین کا کہنا ہے کہ درپیش سیاسی حالات میں شیخ رشید کی چیخیں نکل رہی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close