عمران خان اور پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل خطرےمیں، خواب دیکھنے والے نے بڑی پیشنگوئی کر دی

کراچی (پی این آئی) خوابوں کی پیشنگوئیوں کے حوالے سے مشہورپیپلز پارٹی سندھ کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد عمران خان اور ان کی پارٹی کا مستقبل خطرے میں دیکھ رہا ہوں۔سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے سیاسی مستقبل کے حواے سے انہوں نے کہا ہے کہ عمران نیازی تقریروں اور دھمکیوں سے اب منتوں پر آ گئے ہیں۔اپنی پیشنگوئی میںمنظور وسان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پھنس چکے ہیں،

اب انہیں کہیں سے کلین چٹ نہیں ملے گی اور ان کی پارٹی پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا جواب الیکشن کمیشن کو نہیں دے سکے گی۔منظور وسان نےیہ بھی کہا کہ عمران خان کو سیاست میں جو سہولتیں میسر تھیں اب وہ بھی نہیں ملیں گی۔وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مشیرمنظور وسان کا یہ بھی کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا اور پنجاب حکومت کا بھی مستقبل ختم ہوتا نظر آ رہا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close