کراچی، ٹینکر مافیا بارش سے نشیبی مقامات پر جمع پانی مہنگے داموں بیچنے لگی، ویڈیو آ گئی

کراچی (آئی این پی) کراچی میں بارش سے نشیبی مقامات پر جمع پانی ٹینکر مافیا بیچنے لگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈیفنس میں نشیبی مقام پر جمع پانی پائپس لگا کر ٹینکرز میں بھرنے کی ویڈیو سامنے آگئی ۔شہری نے ڈیفنس فیز 8 میں قطار سے کھڑے ٹینکروں کی ویڈیو بنا کر وائرل کردی۔

واٹر بورڈ کے ہائیڈرینٹس سے سپلائی دینے والے ٹینکرز گندا پانی فروخت کر رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹینکر مافیا نے گڑھوں میں جمع برساتی پانی اٹھانے کیلئے پمپ لگا رکھے ہیں، جمع کیا گیا گندا برساتی پانی شہریوں کو مہنگے داموں بیچا جا رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close