اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے سامنے انتشار پھیلانے کا ارادہ رکھتی ہے، اگر انہیں الیکشن کمیشن سامنے احتجاج کی اجازت دی گئی تو وہ ہلڑ بازی اور الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہو سکتے ہیں،اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے موجود ہیں کہ وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں کسی بھی قسم کے احتجاج کی اجازت نہیں ، الیکشن کمیشن کا آفس بھی ریڈ زون میں ہے، اس لئے میں تحریک انصاف کی لیڈر شپ کو خبردار کرتا ہوں،
ورکرز کو بھی کہتا ہوں کہ ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش ہرگز نہ کریں، اگر احتجاج کرنا ہے تو اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے جو مقامات مختص کئے ہیں وہ ایچ نائن گرائونڈ، ایف نائن پارک اورپریڈ گرائونڈ ہیں، ان جگہوں پر ہم تمام سہولیات، سیکیورٹی فراہم کرنے کو تیار ہیں،ریڈ زون میں داخلے کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی، اگر کسی نے زبردستی داخلے کی کوشش کی تو اسے روکا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی ہو گی، پھر کل آپ کو شکوہ نہیں ہونا چاہیے ۔بدھ کووفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے،منگل تک ان کے احتجاج پر ایسی کوئی تشویش نہیں تھی لیکن بدھ کی صبح کسی سے کچھ رپورٹس ملی ہیں جس پر فواد چوہدری اور عمران خان نے بھی اپنی گفتگو میں کہا ہے، رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے سامنے انتشار پھیلانے کا ارادہ رکھتی ہے، اگر تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن سامنے احتجاج کی اجازت دی گئی تو وہ ہلڑ بازی اور الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے موجود ہیں کہ اسلام آباد ریڈ زون میں کسی بھی قسم کے احتجاج کی اجازت نہیں ہے، الیکشن کمیشن کا آفس بھی ریڈ زون میں ہے، اس لئے میں تحریک انصاف کی لیڈر شپ کو خبردار کرتا ہوں، ورکرز کو بھی کہتا ہوں کہ ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش ہرگز نہ کریں، اگر احتجاج کرنا ہے تو اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ مختص کئے ہیں وہ ایچ نائن گرائونڈ، ایف نائن پارک، پریڈ گرائونڈ ہیں، ان جگہوں پر ہم تمام سہولیات، سیکیورٹی فراہم کرنے کو تیار ہیں،ریڈ زون میں داخلے کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی، اگر کسی نے زبردستی داخلے کی کوشش کی تو اسے روکا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی ہو گی، پھر کل آپ کو شکوہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ آپ صرف آنسو گیس شیلز فائر پر کہتے ہیں کہ بڑا ظلم و بربریت ہوئی تھی، شائد انہیں معلوم نہیں ہے کہ سیاسی جدوجہد میں کس قسم کی مشکلات کا سامنا کیا ہے، تحریک انصاف کے انتقام مسلم لیگ بھیانک شکلوں سے گزری ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف فارن ایڈیڈ پارٹی ثابت ہو چکی ہے،عمران خان فارن ایجنٹ ثابت ہو چکے ہیں، کس طرح سے غیر ملکی پیسہ افراد اور کمپنیوں سے لیا ہے سب ثابت ہو گیا اور یہ سب پاکستان کی سیاست کو خراب کرنے، ملک میں انارکی پھیلانے، نفرت بونے اور سیاسی اخلاقیات کو ختم کرنے کے غیر ملکی فنڈنگ عمران خان کو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ایجنٹ عمران خان کا وفاقی کابینہ فیصلہ کرے گی اور اس کے مطابق کارروائی ہو گی، عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے کام جاری ہے، اس ادارے کا تعین کیا جارہا ہے کہ کسی کے اختیارات میں عمران خان کے جرم آتا ہے، اسلام آباد پولیس اور تمام ادارے سوچ سمجھ کر اس معاملے پر کام کررہی ہے، حکومت عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے جلدی نہیں کرے گی اور اگر کسی کو گرفتار بھی کرنا ہو گا وہ کیا جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں