اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیرداخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیاہے کہ رواں ماہ ہی مسئلہ آر پار ہوجائے گا، 15اگست تک ملک کے حالات خراب ہوتے دیکھ رہا ہوں، ملک خانہ جنگی، ایمرجنسی کی طرف جاتے ہوئے نظرآرہے ہیں، آج چاہتے ہیں کہ نواز شریف پر تاحیات نااہلی کا کیس ختم ہو جائے ، 30 اگست تک یہ کیس ختم کرکے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہو گا اور اکتوبر نومبر میں عام انتخابات کرانا ہوں گے،
ای سی ایل کو ئی مسئلہ نہیں ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہیں نہیں جا رہے، اگر عمران خان 25مئی کے دھرنے کو ختم کرنے کی کال نہ دیتے تو خون بہتا، اگر رانا ثناء اللہ نے ریڈزون کو بلڈ زون میں تبدیل کیا تو ا س کو معلوم ہوجائے گا ، یہ بھول جائیں احتجاج ہر کسی کا حق ہے اور ہم یہ کریں گے،قوم کو عمران خان چاہیے ،کوئی مائنس ون نہیں ہے، عمران خان ابھی ان لوگوں کو مزید وقت دیں، یہ لوگ حکومت کر کے دکھائیں، احتجاج کی کال کی دینے میں کوئی جلدی نہیں کرنی چاہیے، مسلم لیگ نون فارغ ہو گئی ہے اور قرآن پر شہادت دینے کو تیار ہوں کہ نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے مال لیا ، مسلم لیگ نون مال خور پارٹی ہے۔بدھ کو سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ای سی ایل کو ئی مسئلہ نہیں ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہیں نہیں جا رہے ہیں، اگست میں مسئلہ آر پار ہوجائے گا، 15اگست تک ملک کے حالات خراب ہوتے دیکھ رہا ہوں، ملک خانہ جنگی، ایمرجنسی کی طرف جاتے ہوئے نظرآرہے ہیں کیونکہ عمران خان ان کے باپ سے بھی نہیں سنبھالا جا سکتا ہے،
میری خواہش ہے کہ ملک خانہ جنگی کی طرف نہ جائے اور کابل میں القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کے مرنے سے جو حالات ہوئے اس پر بھی بہتر ہو۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر عمران خان 25مئی کے دھرنے کو ختم کرنے کی کال نہ دیتے تو خون بہتا، اگر رانا ثناء اللہ نے ریڈزون کو بلڈ زون میں تبدیل کیا اور اس کا کہنا کہ آنسو گیس کیا ہے، بھول جائیں احتجاج ہر کسی کا حق ہے اور ہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں معیشت تباہ ہو چکی، حکومت کی سیاست تباہ ہو چکی ہے اور یہ سپریم کورٹ میں بھی عمران خان کے خلاف نیست ونابود ہوں گے، ان کا جنازہ لاہور کے لکشمی چوک سے ضمنی انتخابات میں نکل چکا ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور تحریک طالبان پاکستان کی زبان ایک ہو رہی ہے، فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کو نیست ونابود کردو، ایسے جملے استعمال کئے جا رہے ہیں کہ عمران خان غیر ملکی ایجنٹ اور غدار ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو عمران خان ہی چاہیے ،کوئی مائنس ون نہیں ہے، عمران خان ابھی ان لوگوں کو مزید وقت دیں، یہ لوگ حکومت کر کے دکھائیں، احتجاج کی کال کی دینے میں کوئی جلدی نہیں کرنی چاہیے، کیونکہ چند لوگوں نے لنگڑی، لولی، چال باز اور دھوکے سے آنے والی حکومت نے آتے ہیں این آر او لے لیا ہے اور اپنی کرپشن بچالی ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میری آر پار سے مطلب ہے کہ مسلم لیگ نون فارغ ہو گئی ہے اور قرآن پر شہادت دینے کو تیار ہوں کہ نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے مال لیا ہے، مسلم لیگ نون مال خور پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کی تباہی کیلئے لایا گیا ہے،جو بھی لایا ہے اس کچرے کو واپس لے جائے کیونکہ آج سامراج کی بے وقوفیوں کی وجہ سے قبرستانوں میں بورڈ ز لگتے ہیں اگر کسی کے پاس کفن دفن کے پیسے نہیں ہیں تو ان نمبر پر رابطے کریں، آج معاشرے کی بڑی جیل سے حوالات کی چھوٹی جیل بہتر ہے، حکومت نے بغیر تکبیر کے غریب کا گلہ کاٹ دیا ہے،چار ماہ ہو گئے ہیں ابھی تک آئی ایم ایف سے قرضہ تک نہیں لے سکے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ 30 اگست تک ملک میں فیصلہ کرنا ہو گا اور اکتوبر نومبر میں عام انتخابات کرانے ہوں گے کیونکہ کوئی سیاستدان اہم نہیں ہے، سب سیاستدان جان لیں گے کہ ملک ہو گا تو سیاست ہو گی، جو حالات پیدا کئے جا رہے ہیں اس سے ملک میں رہنا مشکل ہو جائے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان جس دن وزیراعظم آفس چھوڑ کر گئے تو انہیں قیدی وین دکھائی گئی، قیدی وین دکھانے کے باوجود ہم نے کوئی ردعمل نہیں دیا، خاموشی سے چلے گئے، آج چاہتے ہیں کہ نواز شریف پر تاحیات نااہلی کا کیس ختم ہو جائے، 30اگست سے پہلے نواز شریف پر نا اہلی کا کیس ختم کریں اور پھر ملک میں انتخابات ہوں، جبکہ اس معاملے میں آصف زرداری قرنطینہ ہیں کیونکہ وہ ان معاملات میں نہیں پڑنا چاہتے ہیں، موجودہ حکمران بے وقوف ہیں، وہ ایسے اقدامات کر رہی ہیں کہ خود اپنے آپ کو تباہ کر رہے ہیں، عمران خان کو مزید عوام میں مقبول کر دیا ہے، تحریک عدم اعتماد سے پہلے کی پوزیشن سے زیادہ بہتر ہے، موجودہ حکمران تو اپنے حلقوں میں جانے کے قابل نہیں رہے،انہیں معلوم ہے کہ اگر وہ حلقوں میں جائیں گے تو انہیں انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج قوم آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی تصویر شہباز شریف کے ساتھ نہیں دیکھنا چاہتی ہے، اب جنہوں نے ملک کو بحرانوں میں ڈالا ہے، وہی لوگ نکلیں، ملک میں کھانے کی قلت ہے، بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے جبکہ امیروں کے بچے لوٹ مار اور کرپشن میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں ضمانتوں میں حکومت ہے، منی لانڈرنگ میں پیسے ان کے نکلے ہیں، مجھے افسوس ہے کہ عمران خان کو غدار اور غیر ملکی ایجنٹ کہا گیا، میں نے کبھی فضل الرحمان، زرداری کو غدار نہیں کہا یا فضل الرحمان اور زرداری کرپٹ اور بددیانت ضرور ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں