الیکشن کمیشن ن لیگ اور پی ٹی آئی کی فنڈنگ سامنے کیوں نہیں لارہا؟ عمران خان کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نےکہا ہے کہ ہم نے 2012ء میں کمپنیز سے پیسہ اکٹھا کیا، کمپنیوں سے پیسہ اکٹھا نہ کرنے کا قانون 2017ء میں بنا تھا۔یہ بات انہوں نے اینکر عمران ریاض خان کے شو میں انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر کی سلیکشن پر لوگوں نے شور مچایا تھا کہ یہ ن لیگ کا آدمی ہے۔

 

ہم الیکشن کمیشن کے سامنے پرامن احتجاج کریں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پی پی اور ن لیگ نے بڑے بڑے سیٹھ پالے ہوئے ہیں جن سے پیسے لیتے ہیں۔ ہم نے 2012ء میں پیسہ اکٹھا کیا حالانکہ کمپنیوں سے پیسہ اکٹھا نہ کرنے کا قانون 2017ء میں بنا تھا۔ الیکشن کمیشن ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ سامنے نہیں لا رہا۔ ہمارے پارلیمنٹیرین الیکشن کمیشن جائیں گے۔ پارلیمنٹیرین بتائیں گے کہ ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں