اسلام آباد (پی این آئی)حکومتی اتحاد نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو نااہل قرار دلوانے کیلئے آرٹیکل62اور 63کے تحت ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر اعظم ہاوس میں اتحادی جماعتوں کے مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئر مین کو ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلہ کے بعد نااہل قرار دلوایا جائے ،الیکشن کمیشن کے فیصلے پر کارروائی اور طریقہ کار کا فیصلہ کل وفاقی کابینہ کرے گی۔
اجلاس میں یہ بھی طہ پایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سمیت کسی کو بھی ریڈ زون میں احتجاج کرنے نہیں دیاجائے گا، کوئی احتجاج کرنا چاہتا ہے تو ریڈ زون کے باہر جہاں مرضی کر لے ۔واضح رہے کہ مولانافضل الرحمان کی زیرصدارت حکومتی اتحادی جماعتوں کااجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف ،نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن ) سمیت مریم اورنگزیب،اعظم نذیرتارڑ،راناتنویرو دیگر افراد نے شرکت کی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں