مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار۔۔۔ چیف الیکشن کمشنر نے تہلکہ خیز بیان ریکارڈ کروا دیا

لاہور(پی این آئی) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ ہوا تو پی ٹی آئی ذمہ دار ہو گی۔چیف الیکشن کمشنر نے فیصلے کے بعد سیکیورٹی بھی مانگ لی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی نہیں حقائق کو مدِنظر رکھ کر فیصلہ سنایا۔

 

جب کہ مسلم لیگ (ن) نے چیف الیکشن کمشنر کو تحریک انصاف کی فنڈنگ سے متعلق حقائق پر مبنی فیصلہ سنانے پر خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔مسلم لیگ (ن) کی اراکین اسمبلی حناپرویز بٹ،سعدیہ تیمور اور سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی مشترکہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے تحریک انصاف کے دبا ئوکو مسترد کردیا،عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر پر گھٹیا الزامات لگائے، اس کے باوجود چیف الیکشن کمشنر نے صبر و تحمل کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کو سرانجام دیا،الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان صادق و امین بھی نہیں رہے،عمران خان الیکشن کمیشن سے غلط بیانی کرنے پر آرٹیکل 62 کے مرتکب قرار پائے ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے جمعرات کو الیکشن کمیشن کے باہر پرامن احتجاج کا اعلان کیا ہے۔گذشتہ روز ۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی اہم بیٹھک ہوئی۔

 

الیکشن کمیشن سے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قانونی ٹیم اور سینئر پارٹی قیادت کو طلب کیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا،متفقہ طور پر الیکیشن کمیشن کا فیصلہ مسترد کر دیا تھا۔اجلاس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں بےشمار قانونی غلطیاں ہیں۔الیکشن کمیشن نے فیصلے سے اوور سیز فنڈنگ کو ہی غیرقانونی قرار دے دیا۔فیصلے میں بینک اکاؤنٹس کی رقم کو دو بار گنا کیا۔متعدد انفرادی فنڈنگ کو کمپنیوں کی فنڈنگ سے جوڑا گیا۔الیکشن کمیشن کا فیصلہ قانونی کم سیاسی زیادہ تھا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھا گیا، فیصلے میں قانونی نقائص قوم کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں