اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے الیکشن کمیشن کے تناظر میں ممنوعہ فنڈنگ میں ملوث پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ملک بھر میں متعلقہ اداروں کی مختلف ٹیمیں بیک وقت کارروائی کریں گی، اسد قیصر، قاسم سوری، عمران اسماعیل دیگر رہنماؤں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے تناظر میں ممنوعہ فنڈنگ میں ملوث پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ملک بھر میں متعلقہ اداروں کی مختلف ٹیمیں بیک وقت کارروائی کریں گی، حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد قانونی ماہرین کی رائے کے ساتھ عملی اقدام کیا جائے گا، عمران خان کی نااہلی کیلئے بھی قانونی کارروائی کی جائے گی، جبکہ عمران خان کے ساتھیوں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ عمران خان کیخلاف الیکشن کمشن کی12 نکاتی چارج شیٹ کے مطابق کئی چارجز کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے۔ اسد قیصر، قاسم سوری، عمران اسماعیل، شاہ فرمان، پنجاب کے سابق سینئر وزیرمیاں محمود الرشید، سابق ایم پی اے سیما ضیاء، عامر کیانی، سیف اللہ نیازی، ڈاکٹر ہمایوں مہمند، کرنل (ر) یونس علی رضا، طارق شیخ، سردار اظہر طارق، نجیب ہارون، ثمرعلی خان کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
تحریک انصاف سنٹرل سیکریٹریٹ کے4 ملازمین طاہراقبال، محمد نعمان افضل، محمد ارشد اور محمد رفیق اور مرکزی فنانس بورڈ کے6 ارکان کو شامل تفتیش کرکے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سربراہ جے یو آئی ف اور صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحما ن نے پی ڈی ایم اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ عمران خان سے 2013 کے بعد کی فنڈنگ کا بھی حساب لیا جائے گا، آئین وقانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی،فارن فنڈنگ کیس کے حقائق سے ثابت ہوگیا عمران خان غیرملکی کٹھ پتلی ہے،عمران خان نے ہندوستان اور اسرائیل سے مالی مدد لی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں