اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو اب سیاست چھوڑ کر گرفتاری دینی چاہیے۔تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری بیان میں ریحام خان نے کہا کہ ”پارٹی عام کارکنان کے حوالے کرنی چاہیے، عمران خان کو اپنے جرائم پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے“۔ایک اور ٹوئٹ میں ریحام خان نے کہاوزیراعظم شہباز شریف سے اپیل ہے کہ جلد تحریک انصاف پر پابندی لگائیں۔
عمران خان کو اب سیاست چھوڑ کر گرفتاری دینی چاہیے اور پارٹی عام کارکنان کے حوالے کرنی چاہیے۔ اپنے جرائم پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔انہوں نے کہابیرون ممالک سے پیسے لے کر پاکستان کے خلاف کام کرنے والی جماعت پاکستان میں سیاست کیسے کرسکتی ہے ۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ریحام خان نے پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے دیئے گئے فیصلے کی تعریف کی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں