اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی نے قومی احتساب آرڈیننس میں مزید ترمیم کرنے کا بل ( قومی احتساب ترمیم دوم بل 2022 اور اشاعت قوانین پاکستان ایکٹ 2016 میں ترمیم کرنے کا بل (اشاعت قوانین پاکستان ترمیمی بل 2022 کثرت رائے سے منظور کر لیے ہیں۔ دونوں بل وزیر مملکت برائے قانون و انصاف شہادت اعوان نے پیش کیے قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں سوا گھنٹہ کی تاخیرسے شروع ہوا
اجلاس میں وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک منظور کی گئی تحریک وفاقی وزیر خورشید شاہ نے پیش کی قومی اسمبلی نے قومی احتساب بیورو دوسری ترمیم بل 2022ع منظور کر لیا بل وزیر مملکت برائے قانون شہادت اعوان نے پیش کیا اجلاس میں جی ڈی اے رکن غوث بخش مہر نے کہا کہ چیف وہپ ایوان میں موجود نہیں حکومتی ارکان کی سنجیدگی کا اندازہ لگائیں ایوان میں کورم بھی پورا نہیں قومی اسمبلی اجلاس میں
اشاعت قوانین پاکستان ترمیمی بل 2022 ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لیا وزیر مملکت برائے قانون شہادت اعوان نے اشاعت قوانین پاکستان ترمیمی بل2022 ایوان میں پیش کیا۔یاد رہے کہ اس وقت پی ٹی آئی قومی اسمبلی کا حصہ نہیں ہے ، پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفے ایک ایک کر کے منظور کرنے کا عمل بتدریج جاری ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں