سلیمان شہباز کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم

لاہور(پی این آئی)سپیشل سنٹرل کورٹ نے وزیراعظم شہبازشریف اور ان کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلیمان کے خلاف منی لانڈرنگ کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ سپیشل سینٹرل کورٹ نے گزشتہ سماعت کا 9 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کی منقولہ اور غیر منقولہ ملکیتی اثاثے قرق کردئیے ہیں۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سلیمان شہباز کی چنیوٹ میں 200 کنال زرعی اراضی قرق کردی گئی ہے اور ان کی قرقی کا آرڈر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کو بھیج دیا گیا ہے۔

عدالت نے سلیمان شہباز کے 13 کمپنیوں کے شیئرز اور 29 بینک اکائونٹس کو بھی قرق کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ تفتیشی افسر سلیمان شہباز کی دیگر جائیدادوں کی تفصیلات بھی عدالت کو پیش کرے۔ عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں