اسلام آباد (پی این آئی )انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے (ن) لیگ کے رہنما نذیر چوہان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرکے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق نذیر چوہان پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 167 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار تھے، ضمنی الیکشن کی مہم کے دوران ان پرتحریکِ انصاف کےانتخابی دفتر پر حملے اور کارکنوں پر تشدد کا الزام ہے۔پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے
گزشتہ رات انہیں گرفتار کیا اور انہیں قیدیوں کی وین میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس نے عدالت سے نذیرچوہان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔اس موقع پر نذیر چوہان کاکہنا تھاکہ ان کی گاڑی بھی چھین لی گئی جس میں 50 لاکھ روپے تھے، وہ جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کرتے ہیں۔نذیر چوہان نے آرمی چیف سے اپنی گرفتاری کے معاملے میں مداخلت کی استدعا کر دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں