الیکشن کمیشن کے فیصلے نے کس کے مؤقف کی تصدیق کر دی؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاق میں حکومتی اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے میرے موقف کی تصدیق کر دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے 2010ء سے میرے موقف پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اس کی پارٹی غیر ملکی طاقتوں کے ایجنڈے پر ہے، ان ہی کے فنڈز پر یہ پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کررہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے آج اپنے فیصلے کے ذریعے اس کو عالمی چور، منی لانڈرر، جھوٹا اور بددیانت ثابت کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو فوری عمران خان کی تاحیات نا اہلی اور پی ٹی آئی پر پابندی کی کارروائی شروع کرنی چاہیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close