حکومتی ریفرنس کا انتظار نہیں کروں گا، حنیف عباسی نے عمران خان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

راولپنڈی (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ثابت ہوگیا ہے کہ سابق چیف جسٹس نے جسے صادق اور امین قرار دیا تھا اس کی سیاست کی بنیاد ہی جھوٹ، بددیانتی اور پیسے سے محبت ہے عمران خان کو فنڈنگ کرنے والے اسرائیل، امریکہ اور بھارت کی34افراد کی فہرست منظر عام پر آگئی ہے جبکہ 8سال تک عوام کو ریاست مدینہ اور تبدیلی کے نام پر گمراہ کیا گیا۔

 

اب حکومتی ریفرنس کا انتظار کئے بغیر سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کروں گا توقع ہے کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے فیصلے کی بھی پاسداری کرے گی اور میں اپنے موقف میں سرخرو ہوں گامیں بجلی کے بلوں پر فکس ٹیکس کے نفاذ کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتاہوں اس حوالے سے تاجر جو تحریک چلائیں گے میں اس تحریک کا حصہ بنوں گا تاہم مجھے وزیر اعظم شہباز شریف کے ماضی اور ان کی صلاحیتیوں پر پورا اعتماد ہے کہ ان کی پالیسیوں کے باعث نہ صرف آئندہ 6ماہ میں مہنگائی بھی کم ہو گی بلکہ پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو گا شیخ رشید جہاں کی پیداوار ہے اب وہاں کا چپڑاسی بھی اسے منہ نہیں لگاتا شیخ رشید کی عادت ہے کہ جس برتن میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی سہ پہر اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر سابق میئر راولپنڈی سردار نسیم،مسلم لیگی رہنما راحت مسعود قدوسی سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ لسبیلہ میں پاک فوج کے شہداکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی جانیں قربان کیں لیکن شہدا کے بارے میں تحریک انصاف کے سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم انتہائی قبل مذمت ہے انہوں نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج ایسا تاریخی دن ہے جس دن ایک ایسا شخص نااہل ہونے جارہا ہے جس کی سیاست کی بنیاد ہی جھوٹ اور پیسہ ہے انہوں نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے ایک جھوٹے اور بددیانت شخص کو صادق اور امین قرار دینے پر میں 6سال پہلے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی لیکن سپریم کورٹ نے میری پٹیشن خارج کر کے مجھے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کو کہا تھالیکن آج الیکشن کمیشن نے میری اس پٹیشن پر مہر ثبت کر دی تحریک انصاف کی حکومت میں مریم نواز،نواز شریف اورشہباز شریف کو جیلوں میں بھیجا جاتا تھا۔

 

ہمارے خلاف رات 12بجے فیصلے سنائے گئے قوم ادویات سکینڈل اورچینی مافیاکو بھی یاد رکھے فنڈ ریزنگ معاملے پر لندن اور امریکہ بھی سابق وزیراعظم کو مانگ رہے ہیں آج عمران خان کہتا ہے مجھے کیا پتہ میرے اکاؤنٹ میں کیسے آگئی16بے نامی اکاؤنٹ جو انہوں نے ظاہر ہی نہیں کئے 350کمپنیاں جنہوں نے اسے فنڈنگ کی انہوں نے کہا کہ اب حکومت یا سپریم کورٹ آگے جو بھی فیصلہ کرے لیکن میری تسکین کے لئے اتنا کافی ہے کہ میں نے جس شخص کو ابتدا میں جھوٹا اور بددیانت قرار دیا تھا آج وہ سچ ثابت ہو گیا انہوں نے کہا اب حکومت کو عمران خان کے خلاف فوری ریفرنس بھجوانا چاہیے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے الزام پر نااہل کیا گیا لیکن جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے والے کو سابق چیف جسٹس نے نہ صرف تحفظ دیا بلکہ اسے صادق اور امین قرار دیا انہوں نے کہا کہ اب فارن فنڈنگ اور ممنوعہ فنڈنگ کا معاملہ عدلیہ کے لئے بھی سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اسرائیل، امریکہ اور بھارت کی34ایسے افراد کی فہرست موجود ہے جو عمران خان کو فنڈنگ کرتے رہے اسی طرح اسرائیلی امیدوار کو میئر کا الیکشن جتوانے کے لئے عمران خان خود لندن گیا۔

 

انہوں نے کہا کہ اگر6سال پہلے عدلیہ درست فیصلہ کرتی اور نواز شریف کو بھی نااہل نہ کرتی تو آج پاکستان معاشی طور پر انتہائی مضبوط ہوتا قوم کی بدقسمتی ہے کہ ہمارے نوجوان کو کبھی تبدیلی اور کبھی ریاست مدینہ کے نام پر گمراہ کیا گیا آج تحریک انصاف کے سنجیدہ حلقے خود یہ تسلیم کر رہے ہیں کہ عمران خان خواہ ملک کا وزیر اعظم ہو یا اپوزیشن میں ہو یہ پاکستان کو نہیں چلنے دے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے حالیہ3ماہ کے سنگین بلنڈرز کے باوجود حکومت کی نرمی کے بعد حکومت تو پتہ نہیں ریفرنس دائر کب کرے گی البتہ میں حکومتی اقدام کا انتظار کئے بغیرسپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کروں گا جس کے لئے اپنے وکلا سے مشاورت شروع کر دی گئی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اسی نظام میں مجھے ایک جھوٹے کیس میں سزا دی گئی تھی اور اسی نظام نے مجھے ریلیف بھی دیا تھا پہلے میری پٹیشن پر سپریم کورٹ نے مجھے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا کہا تھا اب توقع ہے کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے فیصلے کی بھی پاسداری کرے گی اور میں اپنے موقف میں سرخرو ہوں گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اورن لیگ کے خلاف فندنگ کا کیس تب دائر کیا گیا۔

 

جب تحریک انصاف کے فیصلہ آنے والا تھا جبکہ تحریک انصاف کے خلاف یہ کیس ہم نے نہیں بلکہ تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے دائر کیا تھا اسی طرھ نہ ہی موجودہ چیف الیکشن کمشنر ہم نے تعینات کیا تھا نہ ہم نے یہ سکروٹنی کمیٹی بنائی تھی نہ ہم نے کوئی رپورٹیں دیں اس کے باوجود اس اہم نوعیت کے کیس کے فیصلے میں 8سال لگائے گئے اورط عمران خان کو پاکستان کی قسمت سے کھیلنے کا موقع دیا گیا ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس عمران خان کے خلاف 16صندوق بھرے پڑے ہیں حکومت کو ریفرنس بھجوانے کے لئے اپنی طرف سے کچھ شچامل کرنے کی ضرورت نہیں ہے یہ ریفرنس الیکشن کمیشن کے مواد پر ہی دائر ہو گا انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہتا ہوں کے مغرب کے بعد عمران خان کا ٹیسٹ کروائیں نہ صرف سب کچھ نکھر کے سامنے آجائے گابلکہ عمران خان کی ذہنی حالت کا پردہ چاکن ہونے سے قوم کی جان چھوٹ جائے گی۔

 

شیخ رشید کے حوالے انہوں نے کہا کہ وہ جہاں کی پیداوار ہے اب وہاں کا چپڑاسی بھی اسے منہ نہیں لگاتا شیخ رشید کی عادت ہے کہ جس برتن میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرتا ہے جنہوں نے اسے یہاں تک پہنچایا اب انہیں چھوڑ کر کہتا ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے گھر اور اسی شہر میں رہ کر حکومتی انتقامی کاروائیوں اور آزمائشوں کا مقابلہ کیا شیخ رشید ایک بات ذہن میں رکھے کہ اس کے پیچھے رونے والا بھی کوئی نہیں جبکہ میرے پاس پورا ٹبر اور اس پر ٹبر ہے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید سیاسی میدان میں مقابلہ کریں اور آئندہ الیکشن کی تیاری کریں ان شائ اللہ کامیابی مسلم لیگ ن کا مقدر ہے نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے انہوں نے کہا کہ یہ نواز شریف کا اپنا ملک ہے اور ان کے خلاف کیسوں کے فیصلے انہی عدالتوں نے کرنے ہیں بجلی کے بلوں پر فکس ٹیکس کے نفاذ کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تاجر جو تحریک چلائیں گے میں اس تحریک کا حصہ بنوں گا تاہم مجھے وزیر اعظم شہباز شریف کے ماضی اور ان کی صلاحیتیوں پر پورا اعتماد ہے کہ ان کی پالیسیوں کے باعث نہ صرف آئندہ 6ماہ میں مہنگائی بھی کم ہو گی بلکہ پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close