آر پی او نے سابق پی ٹی آئی ایم این اے کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا

فیصل آباد (آئی این پی )وزیر اعلیٰ پنجاب پنجاب پرویزالہٰی کے بعد فیصل آباد میں آر پی او نے سابق ممبر قومی اسمبلی فرخ حبیب کواپنی کرسی پر بٹھا دیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب پنجاب پرویز الہٰی نے اپنی کرسی تحریک انصاف انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان کو پیش کی تھی اور اسطرح آر پی اوفیصل آبادمعین مسعود کی جانب سے پولیس لائن کمپلیکس میں محرم الحرام کے حوالے سے امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

جس میں ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کو مدعو کیا گیا تھا۔میٹنگ کے دوران سابق ممبر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما میاں فرخ حبیب کو آر پی اوفیصل آبادمعین مسعود نے میٹنگ کی قیادت کرتے ہوئے ہو ئے اپنی کرسی پیش کی اور تحریک انصاف کے رہنما میاں فرخ حبیب کو میٹنگ کی قیادت کی کرسی پر بٹھا دیا گیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close