پاکستانی حکومت بھی ٹک ٹاک پر آ گئی، سرکاری ٹک ٹاک پر وزیراعظم شہباز شریف کی ویڈیو اپ لوڈ

اسلام آ باد(آئی این پی )پاکستانی حکومت نے بھی شارٹ ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر اکائونٹ بنا لیا۔منگل کو ڈیجیٹل میڈیا کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کے فوکل پرسن ابوبکر عمر نے حکومت پاکستان کے نئے بنائے گئے ٹک ٹاک اکاuwنٹ کا لنک شیئر کرتے ہوئے صارفین سے اسے فالو کرنے کا کہا۔سرکاری ٹک ٹاک اکائونٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ بلوچستان کی ایک ویڈیو سب ٹائٹلز کے ساتھ اپ لوڈ کی گئی ہے۔

حکومت پاکستان کے ٹک ٹاک اکانٹ پر شیئرکردہ اولین ویڈیو میں جہاں وزیراعظم کو سیلاب متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے وہیں ان کی امداد کے لیے کیے گئے مختلف اعلانات کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے جہاں ٹک ٹاک اکانٹ فالو کرنے کی بات پر مثبت جواب دیا وہیں کچھ ایسے بھی تھے جنہوں نے اس پیشرفت پر تعجب کا اظہار کیا۔شہباز احمد نے اپنے تبصرے میں پوچھا کہ کیا اب حکومت پاکستان ٹک ٹاک بنائے گی ملک کون چلائے گا۔اپنے متنازع مواد کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو دیگر ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی نوجوانوں کی پسندیدہ ایپس میں شمار کیا جاتا ہے۔ستمبر 2016 میں چین میں لانچ کی گئی ایپ ٹک ٹاک کو ایک برس بعد انٹرنیشنل مارکیٹ میں متعارف کرایا گیا تھا۔ ابتدا میں لپ سنکنگ اور ڈانسنگ کی شارٹ ویڈیوز کے لیے متعارف کرائی گئی ایپ اب ایک مکمل ویڈیو پلیٹ فارم کی صورت اختیار کر چکی ہے۔2021 کی تیسری سہ ماہی میں ایک ارب صارفین تک پہنچنے والی ٹک ٹاک کو توقع ہے کہ 2022 کے اختتام تک اس کے یوزرز کی تعداد ایک ارب 80 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close