تحریک انصاف سے منحرف رکن اسمبلی نور عالم خان شہباز حکومت کیخلاف بھی پھٹ پڑے

اسلام آباد (پی این آئی) نور عالم خان کا وزیر خزانہ کو وزارت چھوڑ کر ٹافیاں بیچنے کا مشورہ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے سربراہ نور عالم خان کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہے ہیں۔

 

پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چئیرمین نے موقف اختیار کیا ہے کہ وزیر خزانہ کو عوام کو ریلیف دینے کیلئے پٹرول کی بجائے ڈیزل سستا کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کو کاشتکاروں اور ٹرانسپورٹرز کا کوئی احساس نہیں، ڈیزل مہنگا ہونے سے ہر چیز مہنگی ہوتی ہے، کاشتکار کا ٹریکٹر اور ٹیوب ویل کا ڈیزل مہنگا اور امیر کی گاڑی کا پیٹرول سستا ہے۔تحریک انصاف نے منحرف رکن قومی اسمبلی نے مفتاح اسماعیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ اپنی وزارت چھوڑ کر ٹافیاں بیچنا شروع کر دیں۔ یہاں یہ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کر دیا تھا۔ حکومت کی جانب سے پٹرول 3 روپے سستا جبکہ ڈیزل مہنگا کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close