اسلام آباد(پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سی پیک کو سبوتاژ کرنے کے لیے عمران خان اور پی ٹی آئی کو غیرملکی فنڈنگ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی تحریک انصاف کی غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ موضوع بحث بنا رہا۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے تاریخی فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ عمران خان فارن فنڈڈ ایجنٹ ہے جس نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملکی معیشت کو تباہ کیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے سے عمران خان کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آ گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں