پیپلزپارٹی نے عمران خان کو نااہل اور پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی مخالفت کردی

لاہور (پی این آئی) لطیف کھوسہ نے عمران خان کو نااہل کرنے، تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی مخالفت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ردعمل دیا گیا ہے۔

 

 

لطیف کھوسہ نے تحریک انصاف اور عمران خان پر پابندی لگانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ کسی بھی شخص نااہل یا پارٹی کو کالعدم قرار نہیں دینا چاہیے، سیاستدانوں کو اپنے معاملات خود طے کرنے چاہئیں، عدالتوں کے پاس جانے کے بجائے پارلیمان میں مسائل حل کریں۔سینئر پی پی رہنما نے مزید کہا کہ آرٹیکل 62 ،63 میں کچھ شقوں پر اعتراض تھا لیکن نواز شریف نہیں مانے۔آج نواز شریف ان ہی شقوں کو ختم نہ کرنے کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ عمران خان کو بھی یہ ہی کہتے ہیں کہ آئیں بیٹھیں ورنہ خمیازہ بھگتیں گے۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کو متنازع بنانے کی کوشش کی، کیس کے مطابق پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ اور ممنوعہ فنڈنگ کی ہے، کیس کے مطابق پی ٹی آئی کے بے نامی اکاؤنٹس بھی سامنے آئے ہیں۔ ابراج گروپ کی تفصیل بھی آجائے گی اور بشیر میمن بھی تفصیل دینگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں