چوہدری شجاعت بھی ایکشن میں آگئے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(پی این آئی)چوہدری شجاعت بھی ایکشن میں آگئے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ دیا ۔۔۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی سٹرکچر سے متعلق الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں 4سوالات پوچھ لئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی طرف سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں پارٹی آئین سے متعلق وضاحت طلب کی ہے۔

 

 

چوہدری شجاعت حسین کی طرف الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں چار سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ خط میں پارٹی آئین، پارٹی میں عہدیداروں کے اختیارات اور مسلم لیگ ق کے اثاثہ جات کی تفصیلات اور عہدیداران کی فہرست سے متعلق وضاحت طلب کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close