بھارتی شہری نے پی ٹی آئی کو کتنی رقم بھیجی؟ حامد میر نے تفصیلات شیئر کر دیں

اسلام آباد (پی این آئی )سینئر تجزیہ کار حامد میر نے الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد بھارتی خاتون سے وصول کی جانے والی رقم کی تفصیلات شیئر کر دیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حامد میر نے تفصیلات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’مسز رومیتا شیٹی ایک ہندوستانی شہری نے سنگاپور سے پی ٹی آئی کو فنڈز بھیجے ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ

پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ لی۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے تین رکنی بینچ کا متفقہ فیصلہ سنایا۔فیصلے کے مطابق ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈ لیے ہیں۔13 نامعلوم اکاؤنٹس سامنے آئے۔امریکا، آسٹریلیا اور یو اے ای سے عطیات لیے گئے۔پی ٹی آئی ان اکاؤنٹس کے بارے میں بتانے میں ناکام رہی،آئین کے مطابق اکاؤنٹس چھپانا غیر قانونی ہے۔پی ٹی آئی نے 34 غیر ملکیوں، 351 کاروباری اداروں اور کمپنیوں سے فنڈز لیے،عمران خان نے فارم ون جمع کرایا جو غلط بیانی اور جھوٹ پر مبنی ہے،پارٹی اکاؤنٹس سےمتعلق دیا گیا بیان حلفی جھوٹا ہے،الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close