اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنادیا،پارٹی کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کا الزام ثابت ہوگیا ۔جس کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے شوکاز نوٹس بھی جاری کیا ہے ۔ الیکشن کے فیصلے پر سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں اب اہم کاروائی وفاقی حکومت کرے گی فیصلے میں کہا گیا کہ آئین آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی کی گئی۔آئین آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی کا جملہ خطرناک لکھا گیا ہے۔
قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق سیکریٹری کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ ممنوعہ یا فارن فنڈنگ ثابت ہوئی تو الیکشن کمیشن ریفرنس بھیجے گا کہ فنڈ ضبط کر لیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں