اسلام آباد(پی این آئی ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پہلی سماعت میں اڑا دے گی،یہ وہ والا وقت نہیں کہ پارٹی پر پابندی لگا دی جائے ۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کاکہنا تھا کہ ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ کھودا پہاڑ نکلا چوہاکے مترادف ہے ، 8 سال قوم کا وقت ضائع کیا گیا ،
پی ٹی آئی کیخلاف میڈیا جنگ اپنی موت آپ مرگئی عمران خان مقبول اور مضبوط سیاسی لیڈر ہے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مجھے مکمل یقین ہے کہ ہائی کورٹ، سپریم کورٹ جہاں بھی جانا پڑا الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پہلے دن ہی اڑا دیا جائے گا، مخالف 14 سیاسی جماعتوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے۔ عمران خان لوگوں کے دلوں میں گھس گیا ہے، یہ عمران خان کی فتح اور پی ڈی ایم کی شکست کا دن ہے، عوام پر امتحان کاوقت ہے ہمیں فی الفور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کیساتھ الیکشن کی طرف جانا چاہیے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں