اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ ثابت نہ ہوسکی. کیا اب کوئی معافی مانگے گا؟ ٹوئٹر پر اپنے جاری بیان میں علی محمد خان نے کہا کہ کیا کوئی اب معافی مانگے گا کہ 8 سال سے پی ٹی آئی پر فارن فنڈنگ کا غلط الزام کیوں لگایا گیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی تو 100 فیصد سکورٹنی کر لی اور فارن فنڈنگ ثابت نہ کر سکے، اب ن لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں سے پوچھ ہوگئی۔
علی محمد خان نے کہا کہ کیا احتساب شفافیت میریٹ ایمانداری اور انصاف کا ٹھیکہ صرف پی ٹی آئی نے لیا ہوا ہے؟ ہمارا تو ہوگیا احتساب الحمدللّٰہ سرخرو ہوئے دوسروں کا احتساب کب ہوگا؟
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں