اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے مطالبہ کیا ہے پاکستان کی خاطر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ مستعفی ہوں۔شیخ رشید نے کہا کہالیکشن کمیشن کے آج کے فیصلے سے کوئی ایسا بحران پیدا نہیں ہو گا جس کو مینج نہ کیا جا سکتا ہو، تمام جماعتوں کے لیے ایک قانون ہونا چاہیے۔پاکستان کا آئین موم کی ناک بن چکا ہے، یہ جہاں مرضی لے جائیں عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ آج بھی کھودا پہاڑ نکلا چوہا، نہ نو من تیل ہو گا،
نہ رادھا ناچے گی۔شیخ رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ 8 سال آپ نے قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگائے رکھا، پاکستانی قوم کے پاس ٹیلی فون اور ٹی وی دیکھنے کے سوا کوئی کام نہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں