اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے االیکشن کمیشن کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے لیے یہ فنڈنگ اوور سیز پاکستانیوں کی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی ، ن لیگ جے یو آئی نے اورسیز پاکستانیوں کو اپنا دشمن کیوں سمجھ لیاہے۔اس سے پہلے فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلے موجود ہیں کہ تینوں جماعتوں کے کیسز کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے۔
انہوں نے الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ای سی پی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے فنڈنگ معاملات کو دیکھنے کی زحمت نہیں کر رہا۔فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی فیصلے الیکشن کمشنر نہیں عوام نے کرنے ہیں، آج کوئی آسمان نہیں ٹوٹنا، اصل فیصلہ عوام کا ہو گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں