ہارون آباد(آئی این پی) معروف سیاست دان جہانگیر ترین نے پاکستان میں جاری مروجہ سیاست کی بجائے اسے نئے انداز کے ساتھ ابھارنے کا فیصلہ کر تے ہوئے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا عندیہ دے دیا ،جس کے منشور کی تیاری آخری مراحل میں ہے ۔نئی سیاسی جماعت کا نام “عوامی تحریکِ انصاف ” کثرتِ رائے سے تجویز کیا جا چکا ھے ۔
ذرائع مطابق ترین کے دیرینہ ساتھیوں علیم خان ، چوھدری سرور ، اسحاق خاکوانی و دیگر نامور سیاسی شخصیات کا مکمل تعاون شامل ہیں ، یہ پارٹی پرچم تین رنگوں، سرخ ۔ سفید ۔ اور سبز شناخت پر مشتمل ھے ۔ تاہم” انتخابی نشان” ابھی تک زیرِ غور ھے ۔جہانگیر ترین کی سیاسی جماعت اپنی جگہ بنانے میں کہاں تک کامیاب ھو گی ؟ تو مبصرین کا کہنا تھاکہ قاف لیگ پنجاب 10 نشستوں کے ساتھ آج وزارت اعلی پر براجمان ھے ۔ ایم کیو ایم ھمیشہ سے اقتدار میں ھی نظر آئی ۔ جے یو آئی ف نے صرف دو نشستوں کے ساتھ غیر معمولی کردار ادا کیا اور عمران خان کی حکومت گِرا دی ۔ “عوامی مسلم لیگ “صرف ایک نشست کے ساتھ اہم وزارتوں پر متمکن رھی ھیتو گویا جہانگیر ترین کی جماعت ایک بڑی سیاسی جماعت بن کر کیوں نہ ابھرے گی ؟سابق تجربات کی روشنی میں ترین وہ شخص ھے جس نے 28 سالہ پرانی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے مردہ گھوڑے میں جان ڈال دی تھی اور اسے زمین پر سے اٹھا کر مسندِ اقتدار پر لا بٹھایا اور جہانگیر ترین بادشاہ گر کہلایا،بعض حلقوں کا دعوی ھے کہ جہانگیر خان ترین “اسٹیبلشمنٹ “کی خواہش و اصرار پر نئی سیاسی جماعت بنانے پر رضامند ھوئے ہیں،اور نئی پارٹی کے تمام ممبران” عوامی تحریکِ انصاف “کا حصہ ھوں گے اس کے علاوہ ملک بھر سے بڑے بڑے سیاسی ہم خیال قائدین نے جہانگیر ترین سے ملک بھر سے رابطے شروع کر دیے ھیں اور توقع ھے قومی جنرل الیکشن کا اعلان ھوتے ھی جہانگیر ترین باضابطہ طور پر ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے ذریعے اسلام آباد میں” عوامی تحریکِ انصاف” بنائے جانے کا اعلان کرینگے ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں