اسلام آباد(آئی این پی)وزارت خارجہ نے گزشتہ تین سالوں میں سعودی عرب اور امریکہ سے رہا ہونے والے پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں جس کے مطابق گزشتہ تین سالوں میں سعودی عرب سے 2390 جبکہ امریکہ سے 426 پاکستانی قیدی رہا ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے 2020 میں سعودی 870، 2021 میں 916 جبکہ 2022 میں 604 پاکستانی قیدی رہا ہوئے جبکہ امریکہ سے 2019 میں202، 2020 میں 207 اور 2021 میں 17 پاکستانی قیدی رہا ہوئے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں