اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی دونمبری دیکھیں کہ اسپیکر اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف وہ ہائی کورٹ میں چلے گئے ،عمران نیازی صاحب اگر اس ایوان میں آپ کو آنا ہے تو میں استعفیٰ دینے کے لئے تیار ہوں ،آ ئو اس ایوان میںبیٹھو او ر جو اربوں کروڑوں روپے کی کرپشن پی ٹی آئی حکومت کے دور میں کی گئی اس کا آکر حساب دو۔پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں شروع ہوا،
اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ اسپیکر نے کچھ دن پہلے پاکستان تحریک انصاف کے 11ممبران کے منظور کئے اور الیکشن کمیشن نے ان کو ڈی نوٹیفائی کیا لیکن تحریک انصاف کی دونمبری دیکھیں کہ اسپیکر اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف وہ ہائی کورٹ میں چلے گئے ، عمران نیازی صاحب اگر آپ میں جرات ہے اگر اس ایوان میں آپ کو آنا ہے تو میں استعفیٰ دینے کے لئے تیار ہوں آ ئو اس ایوان میںبیٹھو او ر جو اربوں کروڑوں روپے کی کرپشن پی ٹی آئی حکومتکے دور میں کی گئی اس کا آکر حساب دواس ایوان میں آئومیںاستعفیٰ دینے کے لئے تیار ہوں ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں