اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف آواز اٹھادی اور حکومت سے ڈیزل کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ کو بلائیں اور ان سے یہ پوچھیں کہ ساری دنیا میں ڈیزل کا ریٹ سستا ہو رہا ہے بجائے اس کو کم کرتے انہوں نے 8 روپے مہنگا کردیا، یہ کہاں کا انصاف ہے؟
۔پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں شروع ہوا،اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رکن اسمبلی نور عالم خان نے کہا کہ وزیر خزنہ کو بلائیں اور ان سے یہ پوچھیں کہ ساری دنیا میں ڈیزل کا ریٹ سستا ہو رہا ہے بجائے اس کو کم کرتے انہوں نے 8 روپے مہنگا کردیا، یہ کہاں کا انصاف ہے، ڈیزل ٹرانسپورٹ کے لئے اور ٹریکٹر کے لئے استعمال ہوتا ہے ، حکومت ڈیزل کا ریٹ کم کرے ، نور عالم خان نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی کا معاملہ بھی اٹھایا جس پر وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت کا مسئلہ اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا مسئلہ کابینہ میں اٹھائوں گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں