اسلام آباد (آئی این پی ) قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے ترجمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیرعمر نے کہاہے کہ تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کو بہت الجھانے کی کوشش کی ، خیراتی چندے کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا اور آج بھی عمران خان کی کتاب میلی کچیلی ہے جس کو وہ سمجھنے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں ، میں چیلنج کرتا ہوں کہ عمران خان کو کسی ماہر معاشیات کے سامنے بیٹھا دیں تو وہ یہ بھی نہیں جانتے ہیں کہ سیاسی فنڈنگ اور خیراتی چندے میں کیا فرق ہے۔
پیر کو ترجمان قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کو بہت الجھانے کی کوشش کی ، خیراتی چندے کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا اور آج بھی عمران خان کی کتاب میلی کیچلیہے جس کو وہ سمجھنے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں یہاں تک کہ آج بھی چیلنج کرتا ہوں کہ عمران خان کو کسی ماہر معاشیات کے سامنے بیٹھا دیں تو وہ یہ بھی نہیں جانتے ہیں کہ سیاسی فنڈنگ اور خیراتی چندے میں کیا فرق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس ایک سنجیدہ معاملہ ہے اگر تحریک انصاف اس میں صاف ستھری ہے تو پھر اپنی تلاشی دے دیں کسی تاخیری حربے کو استعمال نہ کریں ۔ عمران خان مثالیں تو خلفاء راشدین کی دیتے ہیں لیکن خود کو احتساب کے لئے پیش کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلے سے ہمیں ہی امید ہے کہ عمران خان جوسیاسی فنڈنگ کو چھپا رہے تھے اکائونٹس کو چھپایا ہے ،قانون کی خلاف ورزیاں کیس وہ سامنے آجائیں گے اور شائد عمران خان تھوڑا سا سنبھل جائیں کہ وہ دوسروں پر تو الزام لگاتے ہیں تو اپنے آپ کو بھی درست کریں ۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ایکسپوز ہو جائے گا کہ عمران خان کتنے شریف ہیں اور کیوں آٹھ سال سے بھاگ رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا بھی احتساب کریں ۔ محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان کو فنانشل ٹائمز پر کیس کریں اگر وہ سٹوری کو غلط سمجھتے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں