مبینہ طور پر اہم شخصیات کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر لاپتہ؟ ٹویٹر پر سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)کوئٹہ سے کراچی جانیوالے ہیلی کاپٹرلاپتہ ہو گیا۔ اہم شخصیت کی موجودگی کا انکشاف۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر صحافیوں کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کوئٹہ سے کراچی جانیوالا ایک ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ ہیلی کاپٹرمیں اہم شخصیات سوار تھیں۔ تاہم کونسی شخصیات ہیلی کاپٹر میں سوار تھیں تاحال اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔

 

 

 

یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں پانچ اعلیٰ شخصیات سوار تھیں اور ہیلی کاپٹر کو لاپتہ ہوئے پانچ گھنٹے کا وقت گزر چکا ہے اور سینکڑوں اکائونٹس سوشل میڈیا پر ہیلی کاپٹر سے متعلق ٹویٹ کر رہے ہیں۔

 

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں