ن لیگی رہنما کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور (پی این آئی) ن لیگی رہنما نذیر چوہان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے حال ہی میں منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی خالد گجر پر حملہ کیس کے سلسلے میں اہم گرفتاری کی گئی ہے۔ لاہور پولیس کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما نذیر چوہان کو تحریک انصاف کے ایم پی اے خالد گجر پر حملے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا، لاہور پولیس نے لیگی رہنما کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

 

بتایا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن کی مہم کے دوران تحریک انصاف کے رہنما خالد گجر کے دفتر پر حملہ کیا گیا تھا، اس حملے کے دوران پی ٹی آئی رہنما کا بھتیجا زخمی ہو گیا تھا۔ اب پولیس نے اسی کیس کے سلسلے میں نذیر چوہان کو حراست میں لیا ہے۔یہاں واضح رہے کہ نذیر چوہان تحریک انصاف کے ان منحرف ایم پی ایز میں شامل تھے جنہوں نے پی ٹی آئی سے نکالے جانے کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔نذیر چوہان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر کے گزشتہ ماہ ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کیخلاف الیکشن لڑا تھا، تاہم انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نذیر چوہان نے تحریک انصاف سے بغاوت کرتے ہوئے پارٹی پالیسی کی ہدایات کے برخلاف حمزہ شہباز کو وزیر اعلٰی کا ووٹ دیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی کی درخواست پر نذیر چوہان سمیت تحریک انصاف کے 25 اراکین پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا گیا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں