اسلام آباد (پی این آئی ) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ اگست کے پہلے ہفتے میں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آ جائے گا۔عمران خان کے خلاف بیٹھے لوگ انہیں ڈراتے رہتے ہیں کہ وہ نااہل ہو جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہے،ان پر کوئی پابندی لگے گی نہ وہ نااہل ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں جو چیف الیکشن کمشنر کو چاہئیے کہ وہ اسپیکر کو طلب کریں لیکن ان کا تو الیکشن ہی غیر قانونی ہے اور کالعدم ہو سکتا ہے۔
اگر چیف الیکشن کمنشر کو بدلنا چاہتے ہیں تو سپریم جوڈیشل کمیشن میں ریفرنس دائر کریں۔دوسری جانب دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے تحریک انصاف کے فیصلے کو بلیک میلنگ قرار دے دیا ، اس حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس سے بچنے کیلئے الیکشن کمیشن کو ریفرنس سے بلیک میل نہیں کیا جاسکتا، چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس بلیک میلنگ کے مترادف ہے، اب ایسا کیا ہوا کہ عمران خان کو چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد نہیں رہا؟۔انہوں نے پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس سے بچنے کیلئے الیکشن کمیشن پر دباو ڈال رہی ہے، ایک آزاد اور خودمختار ادارے کو دھمکیوں کے ذریعے ڈرایا نہیں جا سکتا، عمران خان خود چیف الیکشن کمشنر کی تعریف کیا کرتے تھے، اب ایسا کیا ہوگیا کہ اسی چیف الیکشن کمشنر پر انکا اعتماد نہیں رہا؟ تحفظات کے باوجود پیپلزپارٹی الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہے، کیوں کہ چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ بلیک میلنگ کے مترادف ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں