مشکل وقت ختم، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) مشکل وقت ختم، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بڑی خوشخبری سنا دی۔۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان مشکلات سے نکل گیا ہے اور اب ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں۔

 

وزیر خزانہ نے عالمی جریدے” بلوم برگ” کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے سخت اقدامات سے درآمدات میں کمی آئی، پاکستان بیرونی ادائیگیاں وقت پرکرے گا، جولائی میں درآمدات 35 فیصد کم ہوئیں۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ درآمدات میں کمی سےجاری کھاتوں کےخسارےمیں کمی آئےگی، آئی ایم ایف پروگرام سے قرض ادائیگیوں میں آسانی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں