کسی سوال کا جواب نہیں دوں گا، عمران خان نے صحافیوں کو چُپ کرا دی

اسلام آباد(پی این آئی) کسی سوال کا جواب نہیں دوں گا، عمران خان نے صحافیوں کو چُپ کرا دی۔۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے عارف نقوی سے متعلق سوال پر مکمل خاموشی اختیار کرلی۔ برطانوی اخبار کی پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کی رپورٹ آنے کے بعد عمران خان کا صحافیوں سے سامنا ہوا۔

 

 

اسلام اباد کے ہوٹل میں آمد پر صحافیوں نے عارف نقوی سے متعلق سوالات پوچھے، عمران خان نے صحافی کے عارف نقوی کے بزنس پارٹنر ہونے کے سوال پر خاموشی اختیار کی۔اس موقع پر عمران خان کی سیکیورٹی نے صحافیوں کو دھکے دیے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے عارف نقوی سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ کسی سوال کا جواب نہیں دوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close