استعفیٰ دینے کو تیارہوں، راجہ ریاض نے عمران خان کو بڑی پیشکش کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ اگرعمران خان قومی اسمبلی میں آکربیٹھیں تو استعفیٰ دینے کیلئے تیار ہوں،عمران خان کو کرپشن اور فارن فنڈنگ پر جواب دینا ہوگا، ان کی دونمبری دیکھو 11ارکان کے فیصلے کیخلاف عدالت چلے گئے ہیں۔

 

 

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے گیارہ ممبران کو ڈی نوٹی فائی کیا، دونمبری دیکھیں اب وہ فیصلے کے خلاف عدالت گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اگر استعفے کی بات کرتے ہیں تو فرح خان کی کرپشن کا جواب دو، اگرعمران خان قومی اسمبلی میں آکربیٹھیں تو میں استعفیٰ دینے کیلئے تیار ہوں، عمران خان کو کرپشن اور فارن فنڈنگ پر جواب دینا ہوگا۔اسی طرح پیپلزپارٹی کے رہنماء سید خورشید شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کو بے وقوف بنانے سے باز نہیں آ رہی، قوم یہ سوال پوچھ رہی ہے چیف الیکشن کمشنر لگایا کس نے تھا؟ دنیا جانتی ہےکہ چیف الیکشن کمیشنر عمران خان نے لگایا تھا، افہام وتفہیم کیلئے اسوقت کی اپوزیشن نے اس کی حمایت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ آئین کسی کو پسند نہیں ہے تو کیا قرارداد سے معاملہ حل ہو سکتا ہے ؟ عارف نقوی کا معاملہ نیا نہیں لیکن یہ برطانیہ سے ہوکر اب امریکہ پہنچا ہے،عارف نقوی کا معاملہ چل رہا ہے جو بھی فیصلہ آتا ہے اس پر قوم کو یقین کرنا چاہیے۔

 

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، دنیا جانتی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر عمران خان نے لگایا تھا۔مزید برآں صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد مقررہ وقت پر انتخابات ہونگے،عمران خان اس ملک کی ایک بڑی برائی ہے جس کو جڑ سے نکالنا چاہئے، عمران اداروں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان نے پنجاب ضمنی الیکشن میں کامیابی پر الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا تھا، الیکشن کمیشن کیخلاف قراردادیں فارن فنڈنگ کیس پر اثر انداز ہونے کیلئے ہیں، اداروں کے سربراہان بھی انسان ہوتے ہیں جن سے غلطیاں ہوتی ہیں، 4سال تک ملک پر مسلط ٹولے نے معیشت کو تباہ و برباد کردیا، پاکستا ن کی معاشی صورتحال ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close