حکومت کوایک اور جھٹکا دینے کی تیاری ، تحریک انصاف میدان میں آگئی

اسلام آباد (پی این آئی )حکومت کا پی ٹی آئی کے مزید 11اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ ، نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے مزید 11اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔تاہم پاکستان تحریک انصاف میدان میں آگئی ہے ۔ اعلیٰ قیادت نے حکومت کی جانب سے استعفوں کی منظوری کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے ۔ خیال رہے کہ ی ٹی آئی کے مزید 11اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ

، نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے مزید 11اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مخصوص نشستوں پر بھی بعض ارکان کے استعفے منظور کئے جائینگے،سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے آج یا کل استعفے منظور کئے جانے کا امکان ہے ، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے پی ٹی آئی کے 11اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کئے جا چکے ہیں ، الیکشن کمیشن کو لکھا جائیگا کہ ان اراکین کوبھی ڈی نوٹیفائی کیا جائے ،دوسری جانب سابق اسپیکر قومی اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 11 حلقوں میں ہونے

والے ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی، میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام ارکان قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ الیکشن جیت کر اسمبلی نہیں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی دھڑا دھڑ منظوری سے پارٹی میں کھلبلی مچ گئی ہے اور اراکین خفیہ طور پر رابطے کر رہے ہیں کہ ان کے استعفے منظور نہ کئے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں