تعلیمی اداروں میں چھٹیاں ختم کون سے شہروں میں تعلیمی ادارے کھل گئے؟ کہاں چھٹیاں جاری؟

کراچی (پی این آئی) شدید بارشوں کے باوجود موسمِ گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد آج سندھ اور پنجاب کے تعلیمی ادارے کُھل گئے ہیں۔ محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں 2 ماہ کی گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد آج سے سرکاری و نجی اسکول کُھل گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی و تیز بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں آج حاضری معمول سے کم ہے۔

سندھ بھر کے مختلف اضلاع میں ایسے بھی اسکول ہیں جہاں سے اب تک بارش کے پانی کا نکاس نہیں کیا گیا جس کے باعث طلبہ کا تعلیمی سلسلہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ موسمِ گرما کی تعطیلات ختم ہونے پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں بھی تمام سرکاری تعلیمی ادارے آج کُھل گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں آج سے نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔ پنجاب کے نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اختتام 15 اگست سے ہو گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں