پنجاب کابینہ کے ارکان کے لیے عمران خان نے سخت شرائط عائد کر دیں

لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف اور ق لیگ کی حمایت سے چوہدری پرویز الہٰی کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ میں شمولیت کے خواہشمند ارکان کے لیے شرائط رکھ دی ہیں۔ عمران خان نے اراکین کو ہدایت کی کہ پنجاب کابینہ میں جو بھی شامل ہو، اسے 24 میں سے 14 گھنٹے ڈیوٹی کرنا ہوگی۔ عمران خان نے کہا کہ کابینہ کا کوئی رکن چھٹی نہیں کرے گا، وزراء کو اپنے محکموں کے امور پر مکمل گرفت رکھ کر کام کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ پچھلی صوبائی کابینہ میں کچھ وزراء نے کمزور کارکردگی دکھائی، ناتجربہ کاری کی وجہ سے کچھ وزراء کو بیوروکریسی نے بھی تنگ کیا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close